Monday, 28 September 2026, 04:29:05 am
 
پنجاب میں سیاحت کے فروغ کیلئے اقدامات جاری ہیں، مریم نواز شریف
September 27, 2026

پنجاب کی وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا ہے کہ صوبے میں مذہبی سیاحت کے فروغ کے لیے موثر اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

انہوں نے عالمی یوم سیاحت کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ مذہبی مقامات، قدیم قلعے اور خوبصورت وادیاں سیاحت کے شعبے کو فروغ دینے کے لیے بہترین ہیں۔

وزیراعلیٰ نے اُمید ظاہر کی کہ مری گلاس ٹرین سیاحوں کے لیے انتہائی پُرکشش ثابت ہو گی جبکہ مری کی مال روڈ کی توسیع پر بھی کام جاری ہے۔

مریم نواز نے کہا کہ پنجاب کے سیاحتی مقامات کو عالمی سطح پر متعارف کرانے کے لیے پائیدار اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سیاحت کے شعبے کے فروغ سے نوجوانوں کے لیے روزگار کے نئے مواقع بھی پیدا ہوں گے۔