Monday, 28 September 2026, 04:29:19 am
 
وزیراعلیٰ پنجاب کی اسپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اور میڈیکل ایجوکیشن سے متعلق خصوصی اجلاس کی صدارت
September 27, 2026

فائل فوٹو

پنجاب کی وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے آج لاہور میں اسپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اور میڈیکل ایجوکیشن کے حوالے سے خصوصی اجلاس کی صدارت کی۔

اجلاس کو بتایا گیا کہ پنجاب کے بڑے سرکاری ٹیچنگ ہسپتالوں میں مریضوں کی تعداد میں سولہ فیصد اضافہ ہوا ہے، جبکہ بڑے سرکاری ہسپتالوں میں زیر علاج مریضوں کی مجموعی تعداد چار کروڑ ستاون لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے۔