فائل فوٹو
پاکستان ریلویز نے پی ایس او کے ڈپوؤں کو ڈیزل کی بروقت فراہمی یقینی بنانے کے لیے ریل کے ذریعے ڈیزل کی ترسیل شروع کر دی ہے۔
وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی کی ہدایت پر راولپنڈی سے 7 لاکھ 50 ہزار لیٹرز ڈیزل لے جانے والی مال بردار ٹرین پشاور پہنچ گئی ہے۔
ایک اور مال بردار ٹرین محمود کوٹ سے 10 لاکھ لیٹرز ڈیزل لے کر ہفتے کی رات پشاور پہنچے گی۔
وزیر ریلوے نے حکام کو ہدایت کی ہے کہ ٹرینوں کے ہموار آپریشن اور مسافروں کی خدمات کو یقینی بنانے کے لیے روزانہ کی بنیاد پر ڈیزل کی ترسیل جاری رکھی جائے۔