Thursday, 27 August 2026, 12:50:32 pm
 
امریکی جریدہ نے آر ایس ایس کے غلام بی جے پی کے حکمرانوں کا سیاہ چہرہ آشکار کر دیا
August 22, 2026

امریکی جریدے'' فنانشنل ٹائمز'' کی ایک رپورٹ میں بھارتی ریاست اتر پردیش کے وزیراعلی یوگی آدتیہ ناتھ کی سیاست اور ہندوتوا نظریے سے وابستگی کا جائزہ لیتے ہوئے ان کی مسلم مخالف بیان بازی اور پالیسیوں پر تنقید کی گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق یوگی آدتیہ ناتھ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے ہندوتوا سیاسی بیانیے سے ہم آہنگ ہیں اور بعض معاملات میں اس سے بھی زیادہ جارحانہ موقف اختیار کرتے ہیں۔ وہ مسلمانوں کے خلاف سیاسی بیان بازی کے ساتھ ساتھ ایسی حکومتی پالیسیوں کا بھی استعمال کرتے رہے ہیں جن پر انسانی حقوق کے حلقوں اور ناقدین کی جانب سے سوالات اٹھائے گئے ہیں۔

رپورٹ میں یوگی کے ماضی کے بیانات کا بھی حوالہ دیا گیا ہے، جن میں انہوں نے مسلمانوں سے متعلق متنازع خیالات کا اظہار کیا تھا۔ ناقدین کے مطابق ان کی اشتعال انگیز بیان بازی بھارتی معاشرے میں مذہبی تقسیم کو مزید گہرا کرتی ہے۔

جنوبی ایشیا کے ماہر کرسٹوف جیفرلو سمیت دیگر مبصرین نے بھی یوگی آدتیہ ناتھ کی سیاست کو ہندوتوا کے جارحانہ رجحان سے جوڑا ہے۔ بھارتی صحافی سوشانت سنگھ کے مطابق اتر پردیش میں مسلمانوں کو معاشی اور ریاستی سطح پر دبا ئوکا سامنا رہا ہے۔

یوگی حکومت کے دور میں پولیس کارروائیوں، مسلمانوں کے خلاف مبینہ امتیازی سلوک اور حکومتی اداروں کے استعمال پر بھی متعدد حلقوں کی جانب سے تنقید سامنے آتی رہی ہے۔

ناقدین کے مطابق اتر پردیش میں جاری یہ طرزِ حکمرانی بھارتی سیاست میں مذہبی تقسیم اور اکثریت پسند قوم پرستی کے بڑھتے ہوئے رجحان کی عکاسی کرتا ہے۔