امریکا سمیت مختلف ممالک میں بھارتی جرائم پیشہ افراد کی گرفتاریوں سے بھارت کا مجرمانہ چہرہ ایک بار پھر بے نقاب ہو گیا ہے۔
امریکی محکمہ انصاف کے مطابق بھارتی ریاست گجرات سے تعلق رکھنے والے 21 سالہ شخص کو فراڈ اور منی لانڈرنگ سمیت مختلف الزامات میں گرفتار کیا گیا ہے۔ ملزم ایک جعلساز گروہ کے لیے مالی سہولت کار کے طور پر کام کرتا تھا، جس کے فراڈ کے نتیجے میں 59 سے 87 سال کی عمر کے افراد کو تقریبا 7.5 ملین ڈالرکا نقصان پہنچا۔
بھارتی جریدے فرسٹ پوسٹ کے مطابق بھارتی نژاد ملزم امریکی عدالت میں پیشی کے بعد کینیڈا فرار ہو گیا تھا، جہاں اسے امریکی درخواست پر گرفتار کیا گیا۔
امریکی اٹارنی بل ایسلی کے مطابق بھارت میں موجود جرائم پیشہ تنظیمیں ٹارگٹ کلنگ، بھتہ خوری اور اغوا سمیت بڑے پیمانے پر تشدد میں ملوث ہیں۔
حالیہ گرفتاریوں کو بھارت سے منسلک جرائم پیشہ سرگرمیوں کے خلاف عالمی تشویش میں اضافے کی ایک اور علامت قرار دیا جا رہا ہے۔