Thursday, 27 August 2026, 11:45:09 am
 

مزید خبریں

 
افغانستان میں طالبان رجیم نے مظاہروں پر پابندی عائد کردی
August 24, 2026

افغانستان میں طالبان رجیم نے پولیس کے نئے نام نہاد قانون کی آڑ میں مظاہروں پر پابندی عائد کر کے عوام سے احتجاج کا بنیادی حق بھی چھین لیا ہے۔

افغان میڈیا "افغانستان انٹرنیشنل" اور "کابل ناؤ" کے مطابق طالبان رجیم نے نئے قانون کے تحت عوامی اجتماعات پر مکمل پابندیاں عائد کر کے پولیس کے غیرقانونی اختیارات مزید بڑھا دئیے ہیں۔

افغان پولیس کے نئے قانون کے تحت گرفتار افراد کی حراست کی مدت 3 دن سے بڑھا کر 10 روز کردی گئی ہے۔ نئے قانون کے تحت پولیس کو مشتبہ افراد کے خلاف سخت زبان کے استعمال اور انہیں توبہ پر مجبور کرنے کے اختیارات بھی حاصل ہونگے۔متنازع قانون کی ایک اورغیرانسانی شق کے تحت افغان پولیس کو ملزمان کو موت کی دھمکی دینے کی اجازت بھی دی گئی ہے ۔