Saturday, 02 November 2024, 04:51:24 am
 
وزیرخزانہ نے پاکستان کی توانائی کو قابل تجدید وسائل پر منتقلی میں امریکی تعاون کو سراہا
October 26, 2024

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے واشنگٹن میں امریکہ کے توانائی کے وسائل کے نائب وزیر جیفری PYATT سے ملاقات کی ہے۔

وزیر خزانہ نے ملاقات کے دوران مسٹرPYATT کو پاکستان میں توانائی کے شعبے کے مسائل اور حکومت کی جانب سے متعارف کردہ جامع اصلاحات کے بارے میں بتایا۔

انہوں نے پاکستان کی توانائی کو قابل تجدید وسائل پر منتقلی میں امریکی تعاون کو سراہا ہے۔