Saturday, 22 August 2026, 07:51:25 am
 
لکی مروت میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، متعدد خوارج جہنم واصل
August 04, 2026

سکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا میں عزم استحکام وژن کے تحت مؤثرانٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں جاری ہیں۔ 

سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ لکی مروت میں انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیوں کے دوران سیکیورٹی فورسز نے خوارج کے متعدد ٹھکانے تباہ کردیے۔ لکی مروت میں کی گئی ان کارروائیوں کے دوران متعدد خوارج کو جہنم واصل کیا گیا۔ آپریشن کے دوران سکیورٹی فورسزکے ہاتھوں فتنہ الخوارج کے متعدد دہشت گردوں کے زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔ 

سکیورٹی ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ ہلاک خوارج دہشت گردوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ ، گولہ بارود اور دیگر سامان بھی برآمد ہوا۔ کارروائیوں میں اس بات کو یقینی بنایا جا رہا ہے کہ عوام کے جان و مال کا تحفظ رہے اور مقامی آبادی کو کوئی نقصان نہ پہنچے۔ 

سکیورٹی فورسز خیبر پختونخوا میں پائیدار امن کے قیام اور دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک کاروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔