Saturday, 22 August 2026, 07:51:25 am
 
عزمِ استحکام وژن کے تحت خیبر پختونخوا میں انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں جاری
August 03, 2026

سکیورٹی فورسز کی خیبر پختونخوا میں "عزمِ استحکام وژن" کے تحت گزشتہ 2 ماہ سے مؤثر انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں جاری ہیں۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق شمالی وزیرستان میں انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیوں کے دوران سکیورٹی فورسز نے خوارج کے متعدد ٹھکانے تباہ کیے۔

شمالی وزیرستان کے علاقے کھٹی کلی میں کارروائی کے دوران متعدد خوارج کو ہلاک کیا گیا۔ ہلاک خوارج دہشت گردوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود اور دیگر سامان بھی برآمد ہوا۔

سکیورٹی ذرائع نے مزید بتایا کہ آپریشن کے دوران سکیورٹی فورسز کے ہاتھوں فتنہ الخوارج کے متعدد دہشت گردوں کے زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔

کارروائیوں میں اس امر کو یقینی بنایا جا رہا ہے کہ عوام کے جان و مال کا تحفظ رہے اور مقامی آبادی کو کوئی نقصان نہ پہنچے۔

سکیورٹی فورسز خیبر پختونخوا میں پائیدار امن کے قیام اور دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔