Monday, 27 July 2026, 09:01:12 am
 
آزاد جموں و کشمیر میں عام انتخابات 2026 کے سلسلے میں انتخابی سرگرمیاں عروج پر
July 26, 2026

آزاد جموں و کشمیر میں عام انتخابات 2026 کے سلسلے میں انتخابی سرگرمیاں عروج پر ہیں، جبکہ مختلف حلقوں میں نوجوان امیدوار بھی بھرپور انداز میں انتخابی مہم چلا رہے ہیں۔

انتخابات میں حصہ لینے والے نوجوان امیدواروں کا کہنا ہے کہ جمہوریت کے استحکام کے لیے عوام کی بھرپور انتخابی شرکت ناگزیر ہے اور ہر شہری کو اپنے ووٹ کا حق ضرور استعمال کرنا چاہیے۔

ان کے مطابق ووٹ آئینی اور جمہوری حق ہے، جبکہ حقیقی عوامی نمائندوں کا انتخاب آزادانہ رائے دہی کے ذریعے ہی ممکن ہے۔ امیدواروں نے کہا کہ عوامی مسائل کا مثر حل عوام کے اعتماد سے منتخب ہونے والے نمائندے ہی پیش کر سکتے ہیں اور منتخب قیادت ہی جمہوری اقدار اور عوامی حقوق کے تحفظ میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔

سیاسی مبصرین کے مطابق انتخابی عمل میں نوجوان امیدواروں کی بڑھتی ہوئی شرکت آزاد جموں و کشمیر میں سیاسی شعور، عوامی دلچسپی اور جمہوری عمل میں نوجوان نسل کے بڑھتے ہوئے کردار کی عکاسی کرتی ہے۔