آزاد جموں و کشمیر کے انسپکٹر جنرل پولیس ریٹائرڈ کیپٹن لیاقت علی ملک نے پرتشدد اور ریاست مخالف عناصر سے مذاکرات کے مطالبات کو دوٹوک انداز میں مسترد کر دیا ہے۔
انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ پولیس اہلکاروں اور شہریوں پر حملوں میں ملوث افراد کے ساتھ کسی قسم کی نرمی نہیں برتی جا سکتی۔
آزاد کشمیر پولیس کے سربراہ نے کہا کہ جن عناصر نے پولیس اہلکاروں کو بے دردی سے شہید کیا اور ان کی لاشوں کی بے حرمتی کی، ان کے ساتھ کسی قسم کی رعایت نہیں کی جا سکتی۔
انہوں نے کہا کہ یہ عناصر سکیورٹی اہلکاروں کو قتل کرنے اور خونریزی کی دھمکیاں دے رہے ہیں اور بے گناہ شہریوں کو بھی نشانہ بنا رہے ہیں۔
آزاد کشمیر کے آئی جی پولیس نے کہا کہ شہریوں کے خلاف تشدد میں ملوث عناصر کے ساتھ کسی سیاسی مفاہمت کی گنجائش نہیں، اور ریاست ایسے عناصر سے پوری قوت کے ساتھ نمٹے گی۔