کالعدم ایکشن کمیٹی کے رہنما امان نے آزاد جموں و کشمیر کے علاقے بلوچ بیٹھک میں سکیورٹی فورسز پر حملے کی منصوبہ بندی کا اعتراف کرتے ہوئے دیگر مقامات پر بھی ایسے ہی حملے کرنے کی دھمکی دی ہے۔
کالعدم ایکشن کمیٹی مسلسل اشتعال انگیز بیان بازی، گمراہ کن بیانیے اور مسلح گروہوں کے ذریعے تشدد کو فروغ دے رہی ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ امان اور کالعدم ایکشن کمیٹی کے دیگر رہنما ایک منظم مہم کے تحت ریاست مخالف اور اشتعال انگیز بیانیے کو فروغ دے رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ مسلح گروہوں کے ذریعے تشدد کی دھمکی اس تاثر کو تقویت دیتی ہے کہ کالعدم ایکشن کمیٹی عدم استحکام پیدا کرنے کے لیے بھارتی آلۂ کار کے طور پر کام کر رہی ہے۔
ماہرین نے کہا کہ مسلح گروہوں کے ذریعے سکیورٹی فورسز پر حملوں میں ملوث افراد اور ریاستی عملداری کو چیلنج کرنے والوں کے خلاف فیصلہ کن کارروائی، قانون کے مؤثر نفاذ کو یقینی بنانے کے لیے ضروری ہے۔