امورِ کشمیر کے وزیر امیر مقام نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت نے آزاد جموں و کشمیر کے لیے پانچ دانش سکولوں کی منظوری دی ہے، جبکہ گندم اور چینی پر اعانت کی فراہمی کا سلسلہ بھی جاری ہے۔
انہوں نے یہ بات میرپور کے علاقے کھڑی شریف میں مسلم لیگ (ن) کے عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔
انہوں نے مجوزہ مانسہرہ۔مظفرآباد۔میرپور ایکسپریس وے منصوبے کو آگے بڑھانے کے لیے حکومت کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ ہریام پل پر کام شروع کر دیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ علاقے میں قدرتی گیس کی فراہمی بھی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ کشمیر کے نصب العین کو سیاسی اختلافات سے بالاتر رہنا چاہیے۔