Thursday, 17 September 2026, 02:24:07 pm
 

مزید خبریں

 
ایس آئی ایف سی کی موثر رابطہ کاری سے الائیڈ میٹریلز اور ایف بی آر کے درمیان دوہرے ٹیکس کا معاملہ حل کر لیا گیا
September 17, 2026

ایس آئی ایف سی کی موثر رابطہ کاری سے الائیڈ میٹریلز اور ایف بی آر کے درمیان دوہرے ٹیکس کا معاملہ خوش اسلوبی سے حل کر لیا گیا ہے۔

الائیڈ میٹریلز پاکستان میں تعمیراتی شعبے کے لیے ریڈی مکس کنکریٹ اور دیگر تعمیراتی میٹریل و خدمات فراہم کرنے والی کمپنی ہے۔

الائیڈ میٹریلز اور حکومتی اداروں کے درمیان ٹیکس کا معاملہ 2024 میں سندھ ہائی کورٹ تک پہنچا تھا۔ معاملے کے حل کے لیے ایس آئی ایف سی نے الائیڈ میٹریلز، سندھ ریونیو بورڈ اور ایف بی آر کے درمیان اعلی سطحی اجلاس منعقد کرائے۔

الائیڈ میٹریلز کے ڈائریکٹر سید فیصل علی نے ایس آئی ایف سی کی بروقت معاونت اور مثر کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ کاروبار اور سرمایہ کاری کے سہولت کار کے طور پر ایس آئی ایف سی کے ساتھ ہمارا تجربہ انتہائی مثبت اور حوصلہ افزا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایس آئی ایف سی کاروباری اداروں اور حکومتی محکموں کے درمیان رکاوٹوں اور مسائل کے حل میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔