امریکہ کی ایک وفاقی عدالت نے بھارتی شہری نکھل گپتا کو بھارتی حکومت کی ایماء پر خالصتان کے حامی سکھ رہنما کو قتل کرنے کی سازش کے جرم میں انیس سال سے زائد قید کی سزاسنائی ہے۔
اس پراجرتی قاتل ، قتل کی سازش اور منی لانڈرنگ کے الزامات عائد کئے گئے تھے۔
امریکی وفاقی استغاثہ نے الزام عائد کیا کہ ایک بھارتی انٹیلی جنس افسر نے بھارتی پنجاب میں سکھوں کیلئے الگ وطن خالصتان کے حامی گرپتونت سنگھ پنوں کو قتل کرنے کیلئے نکھل گپتا کو مامور کیا تھا۔
استغاثہ نے کہا کہ امریکہ ملک میں آزادانہ آوازوں کو دبانے کیلئے تشدد کے استعمال کو کسی بھی صورت برداشت نہیں کر سکتا۔