Saturday, 21 November 2026, 02:11:58 am
 

مزید خبریں

 
افغانستان میں مزاحمتی تحریکوں اور سیاسی اختلافات کے باعث ہیبت اللہ اخوندزادہ دباؤ کا شکار
November 20, 2026

افغانستان میں مسلح مزاحمتی تحریکوں اور سیاسی اختلافات نے نام نہاد افغان سپریم لیڈر ہیبت اللہ اخوندزادہ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا ہے۔

افغان جریدے ''افغانستان انٹرنیشنل''کے مطابق ہیبت اللہ اخوندزادہ نے بڑھتے ہوئے دباؤ کے پیش نظر کابل یونیورسٹی میں خطاب کے دوران مخالفین کو طالبان حکومت میں شمولیت کی دعوت دی اور انہیں عہدے دینے کی پیشکش کی۔

اس سے قبل طالبان وزیرِ داخلہ سراج الدین حقانی بھی طالبان حکومت کی پالیسیوں پر تنقید کر چکے ہیں۔

افغان اپوزیشن رہنمائوں نے ہیبت اللہ کی پیشکش مسترد کر دی ہے اور اسے طالبان کے طرزِ حکومت کی قبولیت اور اس کی تابع داری کے مترادف قرار دیا ہے۔