وزیرِ مواصلات عبدالعلیم خان نے سیاحت کے فروغ اور چینی سرحد تک تجارت میں سہولت فراہم کرنے کے لیے موٹروے کے بنیادی ڈھانچے کو کاغان اور ناران سے آگے تک توسیع دینے کا اعلان کیا ہے۔
وہ لاہور میں لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں کاروباری برادری سے خطاب کر رہے تھے۔
عبدالعلیم خان نے کہا کہ فیصل آباد موٹروے کی توسیع پر تعمیراتی کام تیزی سے جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ این ایچ اے کے فنڈز سے لودھراں ایکسپریس وے بھی جلد مکمل کر لی جائے گی۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ سیالکوٹ-کھاریاں موٹروے سے لاہور اور اسلام آباد کے درمیان فاصلہ ایک سو کلومیٹر کم ہو جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ موٹروے کے بہتر رابطوں سے دیگر ممالک کے ساتھ تجارت کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔