Friday, 11 September 2026, 05:30:40 pm
 

مزید خبریں

 
خیبر پختونخوا کے نوجوان انتظامی بنیادوں پر نئے صوبوں کے قیام کے حامی
September 10, 2026

خیبر پختونخوا کے نوجوان بھی انتظامی بنیادوں پر نئے صوبوں کے قیام کے حامی ہیں۔

ملک میں چھوٹے صوبوں اور انتظامی یونٹس کے قیام کے حوالے سے ہر طبقہ فکر کے لوگ کھل کر اظہار خیال کر رہے ہیں۔

خیبر پختونخوا کے نوجوانوں نے بھی وسائل کی منصفانہ تقسیم اور یکساں ترقی کے لیے نئے صوبوں کے حق میں رائے دے دی۔

خیبر پختونخوا کے نوجوانوں نے نئے صوبوں کے قیام پر بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ 18ویں ترمیم سے صوبوں کو خودمختاری ملی لیکن گورننس کے مسائل مکمل طور پر حل نہیں ہوئے۔

ایک طالب علم نے کہا کہ ہمارے صوبے رقبے کے لحاظ سے بہت بڑے ہیں، چھوٹے صوبوں سے گورننس بہتر ہوگی۔ 

ایک طالب علم نے کہا کہ پنجاب کی مثال واضح ہے کہ وہ بہت بڑا صوبہ ہے جس کے دور دراز علاقوں کو ضرورت کے مطابق توجہ نہیں ملتی۔

ایک طالب علم نے کہا کہ نئے صوبے بننے سے لوگوں کو اپنی زندگی بہتر بنانے کے بھی بہتر مواقع میسر آئیں گے۔

ایک طالب علم نے کہا کہ چھوٹے صوبوں میں حکومتیں اپنے علاقوں پر زیادہ توجہ مرکوز کر سکیں گی۔

ایک طالب علم نے کہا کہ چھوٹے صوبے بننے سے کرپشن ختم اور حکومتوں پر انتظامی بوجھ کم ہو جائے گا۔