Friday, 11 September 2026, 04:39:46 pm
 
جنوبی خیبرپختونخوا کے شہری بھی وسائل کی منصفانہ تقسیم اور یکساں ترقی کیلئے نئے صوبوں کے قیام کے حامی
September 11, 2026

ملک میں چھوٹے صوبوں اور انتظامی یونٹس کے قیام کے حوالے سے ہر طبقہ فکر کے لوگ کھل کر اظہارِخیال کررہے ہیں۔

جنوبی خیبرپختونخوا کے شہریوں نے بھی ڈیرہ اسمٰعیل خان اور ملحقہ علاقوں پر مشتمل صوبے کے قیام کیلئے آواز بلند کی ہے۔

ڈیرہ اسمٰعیل خان کے شہریوں نے اس حوالے سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ڈیرہ اسمٰعیل خان میں صحت اور تعلیم کی بہترسہولیات نہ ہونے پر لوگوں کو ملتان، پشاور اور اسلام آباد جانا پڑتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر ڈیرہ اسمٰعیل خان الگ صوبہ ہوگا تو یہاں فنڈز آئیں گے، ہسپتال بہتر اور سیکیورٹی کے مسائل بھی حل ہوں گے۔