پشاورکے طلبہ نے بھی نئے صوبوں کے قیام کوملک کیلئے ضروری قرار دیا ہے۔
ملک میں نئے صوبوں کے قیام کے حوالے سے تمام طبقات کھل کر اپنی رائے کا اظہارکررہے ہیں، جبکہ نئے صوبوں اور انتظامی یونٹس کی تشکیل کی تجویز کو عوامی اور سیاسی سطح پر پذیرائی حاصل ہورہی ہے۔
پشاورکے طلبہ نے اس حوالے سے کہا کہ نئے صوبوں کا قیام تعلیم اور صحت جیسے بنیادی مسائل کے حل کیلئے ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس سے انتظامی کنٹرول مضبوط اور حکمرانوں تک عوام کی رسائی آسان ہوجائے گی۔