Friday, 25 September 2026, 03:34:19 am
 
پاکستان وزیراعظم شہبازشریف کی قیادت میں ترقی کی راہ پر گامزن ہے، احسن اقبال
September 24, 2026

فائل فوٹو

منصوبہ بندی، ترقی اور خصوصی اقدامات کے وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔

انہوں نے یہ بات آج فیصل آباد کے ایوان صنعت و تجارت کے زیر اہتمام بزنس ایکسیلینس ایوارڈ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

احسن اقبال نے کاروباری برادری پر زور دیا کہ وہ پاکستان کے سفارتی اور اقتصادی تعلقات مزید مستحکم کرنے کے لیے حکومت کے ساتھ مل کر کام کرے۔