Friday, 25 September 2026, 03:33:07 am
 
خیبر پختونخوا پولیس ایکٹ 2026 آئین اور پولیس سروس کے قواعد سے متصادم ہے، طلال
September 24, 2026

امور داخلہ کے وزیر مملکت طلال چوہدری نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا کابینہ کی جانب سے منظور کیا گیا خیبر پختونخوا پولیس ایکٹ دو ہزار چھبیس پاکستان کے آئین اور پولیس سروس آف پاکستان کے قواعد سے متصادم ہے۔

انہوں نے آج اسلام آباد میں ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مجوزہ قانون، جسے صوبائی اسمبلی کے سامنے پیش کیا جائے گا، پولیس فورس کے کمانڈ ڈھانچے کو کمزور کرے گا۔

طلال چوہدری نے واضح کیا کہ صوبوں کے پاس قانون سازی کے مکمل اختیارات نہیں ہیں اور وہ پولیس سروس آف پاکستان کے قواعد میں ترمیم نہیں کر سکتے۔

پی ٹی آئی کی جانب سے لانگ مارچ کی کال سے متعلق ایک سوال کے جواب میں وزیر مملکت نے کہا کہ وفاقی دارالحکومت جانے والے تمام راستے کھلے ہیں۔