نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے علاقائی امن و استحکام کے فروغ کیلئے مذاکرات سفارتکاری اور مستقل رابطے کی اہمیت پر زور دیا ہے۔
انہوں نے اِن خیالات کا اظہار نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اکاسی ویں اجلاس کے موقع پر ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی سے ملاقات کے دوران کیا۔
انہوں نے علاقائی و بین الاقوامی صورتحال اور دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا۔
فریقین نے قریبی رابطے میں رہنے پر اتفاق کیا۔