Friday, 25 September 2026, 03:35:10 am
 
حکومت سرمایہ کاری اور کاروباری سرگرمیوں میں اضافے کیلئے سازگار ماحول فراہم کررہی ہے وزیراعظم
September 24, 2026

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ حکومت ملک میں سرمایہ کاری اور کاروباری سرگرمیوں میں اضافے کیلئے سازگار ماحول فراہم کر رہی ہے۔

انہوں نے یہ بات امریکہ میں مقیم انفارمیشن ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، آٹو موبائل، توانائی، تعمیرات اور مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی پاکستانی کاروباری شخصیات اور ماہرین کے وفود سے نیویارک میں ملاقاتوں کے دوران کہی۔

شہباز شریف نے کہا کہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو میں اصلاحات سے کاروباری برادری کو درپیش مسائل کے حل میں مدد ملی ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت ملکی زرعی شعبے کی ترقی کیلئے شعبے میں جدت کے حوالے سے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کر رہی ہے۔

کاروباری شخصیات کے وفود نے وزیرِ اعظم کی قیادت میں زراعت، صنعت، برآمدات بالخصوص ایف بی آر میں اصلاحات کی تعریف کی۔