مالدیپ کی عوامی مجلس کے اسپیکر عبدالرحیم عبدﷲ نے چیف آف آرمی سٹاف اور چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے آج راولپنڈی میں ملاقات کی۔
ملاقات میں علاقائی سلامتی اور دوطرفہ تعاون سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
فیلڈ مارشل نے مالدیپ کے ساتھ دوستانہ تعلقات کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے دونوں ملکوں کے مشترکہ مفاد کے لیے تعلقات مزید مستحکم کرنے کے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔
عبدالرحیم عبدﷲ نے علاقائی امن و استحکام کے فروغ میں پاکستان کے تعمیری کردار کو سراہا اور باہمی دلچسپی کے شعبوں میں دوطرفہ روابط مزید مضبوط بنانے اور تعاون کو فروغ دینے کی خواہش کا اظہار کیا۔