Friday, 25 September 2026, 03:33:07 am
 

مزید خبریں

 
نائب وزیراعظم، جرمن وزیرخارجہ کا دوطرفہ تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال
September 24, 2026

نائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈار نے نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 81 ویں اجلاس کے موقع پر جرمنی کے وزیر خارجہ JOHANN WADEPHUL سے ملاقات کی۔

دونوں جانب سے پاکستان اور جرمنی کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی پچھترویں سالگرہ پر ایک دوسرے کو مبارکباد دی گئی۔

انہوں نے دیرینہ اور دوستانہ دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے کے لیے اعلیٰ سطح کے روابط جاری رکھنے کی اہمیت کا اعادہ کیا۔

فریقین نے بالخصوص تجارت، سرمایہ کاری، اقتصادی تعلقات اور کاروباری روابط کے شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید وسعت دینے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔

انہوں نے دفاع، تعلیم اور عوامی روابط کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر بھی اتفاق کیا۔