نائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈار نے نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اکاسی ویں اجلاس کے موقع پر مالدیپ کی وزیر خارجہ IRUTHISHAM ADAM سے ملاقات کی۔
دونوں رہنمائوں نے دوطرفہ تعلقات کا جائزہ لیا اور پاکستان مالدیپ تعلقات میں مثبت پیشرفت پر اطمینان کا اظہار کیا ۔
انہوں نے تجارت، روابط، اقتصادی تعلقات، کاروباری روابط، تعلیم اور دفاع کے شعبوں میں تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا۔
دونوں جانب سے اقوام متحدہ، اسلامی تعاون تنظیم اور سارک سمیت کثیرالجہتی سطح پر وسیع تر تعاون پر بھی زور دیا گیا اور باہمی دلچسپی کے امور پر قریبی تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔
مالدیپ کی وزیر خارجہ نے پاکستان کے ساتھ دیرینہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کی اہمیت پر زور دیا۔