Friday, 25 September 2026, 03:34:24 am
 
نائب وزیراعظم کا مصنوعی ذہانت میں عالمی تعاون اور مساوی رسائی کے فروغ کے لئے پاکستان کے عزم کا اعادہ
September 24, 2026

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے مصنوعی ذہانت کے شعبے میں بین الاقوامی تعاون آگے بڑھانے اور امن و ترقی کیلئے اس تک مساوی رسائی کے فروغ کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔

انہوں نے یہ بات نیویارک میں مصنوعی ذہانت اور بین الاقوامی سلامتی کے موضوع پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی بریفنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

نائب وزیراعظم نے مصنوعی ذہانت کو ہتھیاروں کی دوڑ کا ایک اور ذریعہ بننے سے روکنے کی ضرورت پرزور دیا۔