صحت کی قومی خدمات کے وزیر مصطفی کمال نے عوام سے کہا ہے کہ وہ اپنے ہیپاٹائٹس سی کے ٹیسٹ کروائیں۔
انہوں نے اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ ٹیسٹ بالکل مفت ہے اور بارہ سال سے زائد عمر کے افراد مقررہ مقامات سے اپنا ٹیسٹ کروا سکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ جن افراد کے ٹیسٹ مثبت آئیں گے انہیں اڑسٹھ ہزار روپے مالیت کی ادویات بھی مفت فراہم کی جائیں گی۔