انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ٹیلی مواصلات کی وزیرمملکت شزہ فاطمہ خواجہ نے یقین ظاہر کیا ہے کہ رواں سال آئی ٹی برآمدات تین ارب ڈالر کی حد عبور کرجائیںگی۔
انہوں نے ایوان میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہاکہ وزیراعظم شہبازشریف کے ویژن کے مطابق آئندہ پانچ سال میں آئی ٹی برآمدات میں پچیس ارب ڈالر تک اضافہ متوقع ہے ۔
وزیرمملکت نے کہاکہ وزیراعظم شہبازشریف کے بیرون ملک دوروں کے دوران آئی ٹی کا شعبہ کلیدی شعبہ رہا ہے انہوں نے کہاکہ چین کی کمپنی ہواوے کے ساتھ ایک معاہدے پر دستخط کئے گئے جن کے تحت اسلام آباد کو سمارٹ سٹی بنایاجائے گا جبکہ سیف سٹی منصوبے کو پاکستان کے دیگر شہروں تک توسیع دی جائے گی ۔انہوں نے کہاکہ اس مفاہمت کی یادداشت کے تحت تین لاکھ نوجوانوں کوتربیت دی جائے گی جو آئندہ ماہ سے شروع ہوگی۔