Saturday, 25 January 2025, 01:28:18 am
 
صدرمملکت کاخوشحال پاکستان کیلئے تعلیم کوبروئے کارلانے کاعزم
January 24, 2025

صدر آصف علی زرداری نے خوشحال اور ترقی پسند پاکستان کے حصول کے لیے تعلیم کو بروئے کار لانے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

آج(جمعہ) منائے جانے والے تعلیم کے عالمی دن کے موقع پر اپنے الگ الگ پیغامات میں انہوں نے کہا کہ حکومت نے تعلیمی اداروں کو تکنیکی ترقی کے لیے تیار کرنے کے لیے اہم اقدامات کیے ہیں۔

صدر نے بنیادی تعلیمی ڈھانچے میں سرمایہ کاری کو ترجیح دینے اور تعلیمی نظام میں درپیش مشکلات سے نمٹنے پر زور دیا۔