Saturday, 25 January 2025, 01:27:28 am
 
پاکستان اور آذربائیجان کا دوطرفہ تعلقات کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اعادہ
January 24, 2025

وزیراعظم محمد شہباز شریف سے جمہوریہ آذربائیجان کے دفاعی صنعت کے وزیر ووگر مصطفائیف نے وزیراعظم ہاؤس اسلام آباد میں ملاقات کی۔

دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان تعلقات کو مضبوط اور متنوع بنانے کے لیے مشترکہ عزم کا اعادہ کیا۔

وزیراعظم نے باہمی دلچسپی کے تمام شعبوں بالخصوص تجارت، توانائی، سرمایہ کاری اور دفاعی شعبوں میں دوطرفہ تعاون کی موجودہ رفتار پر اطمینان کا اظہار کیا۔

آذربائیجان کے وزیر دفاعی صنعت نے پاکستان میں بہترین مہمان نوازی پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا۔

وزیر ووگر مصطفائیف پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان مشترکہ وزارتی کمیشن کے 8ویں اجلاس میں مشترکہ صدارت کے لیے پاکستان کا دورہ کررہے ہیں جو اسلام آباد میں منعقد ہو رہا ہے۔