قومی تحفظ خوراک اور تحقیق کے وزیر رانا تنویر حسین کی صدارت میں یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن کے بارے میں اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا۔
اجلاس میں یوٹیلٹی سٹورز کے حوالے سے وزیراعظم کی ہدایات پر عملدرآمد اور مستقبل کے لائحہ عمل پر غور کیا گیا۔
اجلاس کو بتایا گیا کہ یوٹیلٹی سٹورز کے ملازمین اور آوٹ لٹس کی افادیت بڑھانے کیلئے ایک خصوصی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔
رانا تنویر حسین نے اجلاس میں اس امر پر زور دیا کہ یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن سے متعلق تمام فیصلوں میں شفافیت یقینی بنائی جائے گی اور عوامی مفاد کو ترجیح دی جائے گی۔