Saturday, 25 January 2025, 06:21:26 am
 
پاکستان چین کی سرمائے کی منڈی کو استعمال کرنے کا خواہشمند ہے،وزیر خزانہ
January 24, 2025

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان پانڈا بانڈز کیلئے چین کی سرمائے کی منڈی کو استعمال کرنے کا خواہشمند ہے۔

انہوں نے چائنہ گلوبل ٹیلی ویژن نیٹ ورک کو ایک انٹرویو میں کہا کہ چین نے مالی معاونت، ٹیکنالوجی اور علم و فن کی منتقلی کیلئے ہمیشہ پاکستان سے تعاون کیا ہے۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری کے دوسرے مرحلے میں ملک میں چینی سرمایہ کاری لانے پر توجہ دی جارہی ہے اور ہم چین سے پاکستان میں صنعتوں کی منتقلی کے مواقع بھی تلاش کررہے ہیں۔