Saturday, 25 January 2025, 01:30:25 am
 
کارکردگی اورخدمات میں بہتری کیلئے تکنیکی ترقی اہم ہے،وزیرخزانہ
January 24, 2025

حکومت کی رائٹ سائزنگ کے بارے کابینہ کمیٹی کا اجلاس اسلام آباد میں ہوا۔

وزیرخزانہ محمد اورنگزیب نے ڈیوس سوئٹزرلینڈ سے اجلاس کی آن لائن صدارت کی۔

اجلاس میں ریونیو ڈویژن اور وزارت تخفیف غربت اور سماجی تحفظ دونوں کی طرف سے ان کے مینڈیٹ تنظیمی ڈھانچے، بجٹ مختص کرنے، اخراجات اور عوامی خدمات پر ان کے کام کے اثرات کے بارے میں تفصیلی طور پر بتایا گیا۔

وزیر خزانہ نے اپنے کلمات میں کارکردگی اور خدمات کی فراہمی کو بہتر بنانے کیلئے آٹو میشن سسٹم کے نفاذ جیسی تکنیکی ترقی کو اپنانے کی اہمیت کا اعادہ کیا۔