Saturday, 25 January 2025, 05:59:17 am
 
ریاستی عملداری چیلنج کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی،خواجہ آصف
January 24, 2025

وزیردفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ کوئی بھی قانون سے بالاتر نہیں اور ریاستی عملداری چیلنج کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

انہوں نے آج (جمعہ) اسلام آباد میں ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت بحریہ ٹاون کے مالک ملک ریاض کو متحدہ عرب امارات سے پاکستان واپس لانے کیلئے قانونی طریقہ کار اختیار کرے گی۔

وزیردفاع نے کہا کہ پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان مجرموں کی حوالگی کا معاہدہ ہے، حکومت ملک ریاض کی واپسی کیلئے عرب امارات کے حکام سے رابطہ کررہی ہے جسے عدالتوں نے مفرور قرار دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملک ریاض کے خلاف قانون کے مطابق مقدمات درج کئے جائیں گے۔

وزیردفاع نے واضح کیا کہ ملک ریاض کے ساتھ کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔