Saturday, 25 January 2025, 01:29:55 am
 
نائب وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس، پاکستان اور ترکیہ کے مابین اکنامک فریم ورک کا جائزہ
January 24, 2025

 پاکستان اور ترکیہ کے مابین مختلف شعبوں میں تعاون سے متعلق اجلاس ہوا جس کی صدارت نائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈار نے کی۔

اجلاس میں تجارت معیشت اور سرمایہ کاری کے شعبہ جات میں معاونت پر غور کیا گیا۔

اسحاق ڈار نے پاکستان اور ترکیہ کے مابین اکنامک فریم ورک 2024 کا بھی جائزہ لیا۔

نائب وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس میں دونوں ممالک کے درمیان معاشی تعلقات کی مزید مضبوطی کے منصوبے زیر غور آئے۔

اسلام آباد میں منعقد ہونے والا اجلاس ساتویں اعلیٰ سطحی اسٹرٹیجک کوآپریشن کونسل کی تیاریوں کا حصہ ہے۔