آج اسلام آباد میں سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی زیر صدارت پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس ہوا جس میں چار بلوں کی منظوری دی گئی۔
ان بلوں میں تجارتی اداروںکاترمیمی بل2021، درآمدات اور برآمدات (کنٹرول)کا ترمیمی بل، نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی بل2024 اور نیشنل ایکسی لینس انسٹی ٹیوٹ بل 2024 شامل ہیں۔
پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بعد میں ملتوی کر دیا گیا جو اگلے ماہ کی 12تاریخ کو گیارہ بجے دوبارہ ہو گا۔