Saturday, 25 January 2025, 01:33:31 am
 
حکومت ڈیجیٹل پاکستان کے حصول کیلئے پرعزم ہے،احسن اقبال
January 24, 2025

وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے ڈیجیٹل پاکستان کے مقصد کے حصول کے لئے سپیس ٹیکنالوجی کو قومی حکمت عملی سے مربوط کرنے کے حکومتی عزم کا اظہار کیا ہے۔

اسلام آباد میں نیشنل سپیس سمپوزیم سے خطا ب کرتے ہوئے سماجی و اقتصادی تبدیلی کیلئے خلائی سائنس سے فائدہ اٹھانے کی اہمیت پر زور دیا ہے۔

انہوں نے قومی ترقی کیلئے تحقیق و جدت کے اہم کردار کی ضرورت پر زور دیا۔

احسن اقبال نے مساویانہ ملک گیر ترقی کو یقینی بنانے کیلئے اُڑان پاکستان کے ذریعے سائنسی کامیابیوں کو فروغ دینے کے حکومتی عزم کا اعادہ کیا۔