Monday, 07 September 2026, 04:14:45 pm
 

مزید خبریں

 
کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزاد کشمیر شاخ کا شہدائے ستمبر 1965ءکو شاندار خراجِ عقیدت
September 06, 2026

کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموں و کشمیر شاخ نے ستمبر انیس سو پینسٹھ کے شہدا کو زبردست خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ یومِ دفاع پاکستان قوم کی تاریخ کا ایک شاندار باب ہے جو عزم، اتحاد، حوصلے اور بہادری کی عکاسی کرتا ہے۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق حریت کانفرنس آزاد جموں و کشمیر نے یومِ دفاع و شہدا کے سلسلے میں اسلام آباد میں ایک سیمینار منعقد کیا۔

سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے حریت رہنماؤں نے کہا کہ چھ ستمبر پاکستان کی تاریخ کا ایک یادگار دن ہے، جب قوم نے دشمن کے اچانک حملے اور مذموم عزائم ناکام بنانے کیلئے مثالی جرات اور اتحاد کا مظاہرہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستانی قوم اور مسلح افواج نے سیسہ پلائی دیوار کی طرح ملک کا دفاع کیا جبکہ اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والوں نے وطن عزیزکے دفاع کیلئے قربانی کی عظیم مثال قائم کی۔