Friday, 24 January 2025, 07:39:59 pm
 
رومینہ خورشید عالم نے ماحولیاتی استحکام کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ
January 23, 2025

موسمیاتی تبدیلی کے بارے میں وزیر اعظم کی رابطہ کار رومینہ خورشید عالم نے ماحولیاتی استحکام کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔

انہوں نے آج اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پائیدار ترقی کیلئے شراکت داری کو فروغ دینے کے حکومت کے پختہ عزم کا اظہار کیا۔

اُنہوں نے کہا کہ مشترکہ کوششوں سے پاکستان عالمی ذمہ داریاں پوری کرنے کے علاوہ پائیدار صنعتی عمل میں قیادت کر سکتا ہے ۔