Tuesday, 29 April 2025, 04:12:39 pm
 
توانائی اور آئی ٹی کے شعبوں میں غیرملکی سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں، وزیراعظم
January 23, 2024

نگران وزیراعظم انوا ر الحق کاکڑ نے کہاہے کہ پاکستان میں توانائی، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور دیگر شعبوں میں غیرملکی سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں۔

وہ کویتی کمپنیENERTECH کے چیف ایگزیکٹو افسر عبداللہ المطائری سے گفتگو کررہے تھے جنہوں نے آج (منگل) کو اسلام آباد میں ان سے ملاقات کی۔

وزیراعظم نے پاکستان میں انرٹیک جیسی کمپنیوں سمیت عالمی سرمایہ کاری کا خیر مقدم کیا۔