Monday, 09 September 2024, 05:28:45 pm
 
چار ماہ میں آئی ٹی برآمدات میں 3گنا اضافہ ہوا،وزیراطلاعات
August 22, 2024

File photo

وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ گزشتہ چار ماہ کے دوران آئی ٹی کی برآمدات میں تین گنا اضافہ ہوا ہے۔

انہوں نے اسلام آباد میں نیشنل یوتھ کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں نئے کاروبار شروع کرنے کے عمل میں تاریخی اضافہ ہو رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ نوجوان ملک کا مستقبل ہیں اور حکومت، پاکستان کو ایک خوشحال ملک بنانے کے لئے انتھک کوششیں کر رہی ہے۔

وزیر اطلاعات نے نوجوانوں کی بہتری کے لئے پاکستان مسلم لیگ نون کی جانب سے کئے گئے اقدامات کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ حکومت ان اقدامات پر توجہ دے رہی ہے جن کا مقصد نوجوانوں کی صلاحیتوں کو بروئے کار لانا ہے۔