ایرانی مسلح افواج کے چیف آف جنرل سٹاف میجرجنرل ڈاکٹر محمدباقری نے اسلام آباد میں صدر آصف علی زرداری سے ملاقات کی ۔
ملاقات کے دوران دونوں رہنمائوں نے پاکستان اورایران کے درمیان دیرینہ اور برادرانہ تعلقات کو اجاگر کیا اور دونوں ملکوںکے باہمی فائدے کیلئے تجارتی اور معاشی تعلقات بڑھانے کی ضرورت پر زوردیا ۔
ملاقات میں اس بات کو بھی اجاگر کیاگیا کہ دہشت گردی ایک مشترکہ مسئلہ ہے اوراس چیلنج سے نمٹنے کیلئے دونوں ملکوں کو موثر اورٹھوس اقدامات کرنے کی ضرورت ہے ۔
ایرانی مسلح افواج کے چیف آف جنرل سٹاف نے غزہ اورلبنان پرپاکستان کے موقف کو سراہا ۔