Tuesday, 21 January 2025, 01:25:52 pm
 
بہترین سفری سہولیات کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے،وزیراعظم
January 21, 2025

وزیراعظم شہبازشریف نے قومی شاہراہوں اور موٹرویز پر پولیس کی خدمات اور گشت کو بہتر بنانے کی ہدایت کی ہے کیونکہ ملک بھر میں بہترین سفری سہولیات کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

وہ اسلام آباد میں ملک بھرمیں این ایچ اے اور نیشنل ہائی ویز اور موٹرویز پر حفاظتی امور کے بارے میں دوالگ الگ اجلاسوں کی صدارت کررہے تھے۔

وزیراعظم نے سکھر۔ حیدرآباد موٹروے کے تعمیراتی کام، رتوڈیرو۔ گوادر موٹروے ، حیدرآباد کراچی موٹروے، کراچی کوئٹہ چمن نیشنل ہائی وے کے رہ جانے والے حصوں پرکام مکمل کرنے اور قراقرم ہائی وے کے کچھ

حصوں کے باقی ماندہ تعمیراتی کام کے حوالے سے جائزے کیلئے ایک سٹیئرنگ کمیٹی تشکیل دینے کی ہدایت کی۔

اجلاس کوبتایاگیاکہ لاہور،ساہیوال،بہاولنگرموٹروے کے پہلے مرحلے پرکام کاآغاز کیا جا رہا ہے ۔