آج راولپنڈی میں دوسرے کرکٹ ٹیسٹ میں پاکستان نے سری لنکا کو آٹھ وکٹوں سے ہرا کر دو میچوں کی سیریز ایک۔ صفر سے جیت لی ۔
آج میچ کے چوتھے روز پاکستان نے اپنی دوسری اننگز میں سری لنکا کی طرف سے جیتنے کیلئے دیا گیا نوے رنز کا معمولی ہدف دو وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔اسکور یہ رہا ۔
سری لنکا: اٹھانوے رنز اور تین سو سولہ رنز۔
پاکستان: تین سو پچیس رنز اور نوے رنز ، دو کھلاڑی آئوٹ۔
پہلا میچ ہار جیت کے فیصلے کے بغیر ختم ہو گیا تھا۔
دریں اثنائ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز جیتنے پر قومی کرکٹ ٹیم کو مبارکباد دی ہے۔
وزیراعظم آفس کے بیان کے مطابق شہباز شریف نے قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کی شاندار کارکردگی، محنت اور ٹیم ورک کو سراہا۔
انہوں نے کہا کہ قومی کرکٹ ٹیم نے اپنی بہترین کارکردگی سے ملک و قوم کا نام روشن کیا ہے۔
وزیراعظم نے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر سری لنکن کرکٹ ٹیم کی بھی تعریف کی۔