Sunday, 22 November 2026, 02:07:50 am
 

مزید خبریں

 
پرتگال کے وزیر برائے اُمورِ خارجہ کل سے پاکستان کا دو روزہ دورہ کریں گے
November 21, 2026

پرتگال کے ریاست اور امورِ خارجہ کے وزیر پاؤلو رینجل (Paulo Rangel) کل سے پاکستان کا دو روزہ سرکاری دورہ کریں گے۔

دفترِ خارجہ کے ترجمان نے ایک پریس ریلیز میں بتایا ہے کہ نائب وزیراعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار اپنے پرتگالی ہم منصب سے ملاقات کریں گے، جس کے بعد وفود کی سطح پر مذاکرات ہوں گے۔ ملاقات کے بعد دونوں رہنما مشترکہ پریس کانفرنس بھی کریں گے۔

مذاکرات کے دوران دوطرفہ تعلقات کا تفصیلی جائزہ لیا جائے گا اور تجارت و سرمایہ کاری کو وسعت دینے کے طریقوں سمیت باہمی دلچسپی کے علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال ہوگا۔

دورے کے دوران پاک-پرتگال بزنس فورم کا انعقاد بھی کیا جائے گا، جہاں دونوں ممالک کی کمپنیاں زرعی و غذائی مصنوعات، قابلِ تجدید توانائی، ادویہ سازی، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ٹیکسٹائل کے شعبوں میں تجارتی شراکت داری اور سرمایہ کاری کے مواقع تلاش کرنے کے لیے کاروباری ملاقاتیں کریں گی۔