Saturday, 21 November 2026, 07:06:28 pm
 
اسحاق ڈار کی زیر صدارت اجلاس، چینی کے موجودہ ذخائر اور مقامی ضروریات کا جائزہ
November 21, 2026

 نائب وزیراعظم سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ مقامی صارفین کو قیمتوں میں بلاجواز اضافے سے بچانا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

آج اسلام آباد میں اضافی چینی کی برآمد سے متعلق کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے متعلقہ وزارتوں کو ہدایت کی کہ مارکیٹ میں استحکام برقرار رکھنے کے لیے اشیائے ضروریہ کی فراہمی کے نظام کی کڑی نگرانی کی جائے۔

اجلاس کے دوران ملک میں چینی کے موجودہ ذخائر اور مقامی ضروریات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا، جبکہ ایسے احتیاطی اقدامات پر بھی غور کیا گیا جن سے چینی کی برآمد کی اجازت دیتے وقت مقامی منڈی میں قیمتوں کا توازن برقرار رکھا جا سکے۔