نائب وزیر اعظم محمد اسحاق ڈار نے اسلام آباد میں ایک بین الوزارتی اجلاس کی صدارت کی، جس میں یورپی یونین کے ساتھ پاکستان کی 'جی ایس پی پلس’ حیثیت کا جائزہ لیا گیا۔
اجلاس کے دوران، شرکاء نے 'جی ایس پی پلس' لائحہ عمل کے تحت درکار بین الاقوامی کنونشنز اور ریگولیٹری معیارات پر عمل درآمد پر بھی غور کیا ۔
اجلاس میں ادارہ جاتی اقدامات اور سفارتی روابط کی حکمت عملی کا بھی جائزہ لیا گیا۔
نائب وزیر اعظم نے پاکستان کی برآمدات اور یورپ کے ساتھ دو طرفہ تجارت کو فروغ دینے میں 'جی ایس پی پلس' کے کلیدی کردار پر زور دیتے ہوئے متعلقہ حکام کو آئندہ جائزے کے مراحل سے قبل بین الوزارتی ہم آہنگی اور فعال روابط کو یقینی بنانے کی ہدایت کی۔