وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی اور ماحولیاتی رابطہ کاری مصدق مسعود ملک نے نئی دہلی میں شنگھائی تعاون تنظیم کے پہلے تہذیبی مکالمے کے فورم کے موقع پر ایران کے وفد سے ملاقات کی۔
ایرانی وفد کی قیادت اسلامی ثقافت اور تعلقات کی تنظیم کے سربراہ ڈاکٹر محمد مہدی ایمانی پور نے کی۔
ملاقات کے دوران پاکستان اور ایران کے درمیان دیرینہ برادرانہ اور دوستانہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔
اس موقع پر دونوں رہنماؤں نے باہمی دلچسپی کے مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو فروغ دینے پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔